سٹرابری خوش ذائقہ ہونے کیساتھ منافع بخش کاروبار ہے: حسین جہانیاں گردیزی 

لاہور (سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ سٹرابری خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ منافع بخش کاروبار بھی ہے جس کیلئے کسان سٹرابری کی کاشت کو زیادہ سے زیادہ بڑھائیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کسان سٹرابری کی کاشت پر توجہ دے رہے ہیں ۔ سٹرابری ایسا پھل ہے جسے بہت پسند کیا جاتا ہے اور پنجاب میں اسے گھروں میں بہت شوق سے کھایا بھی جاتا ہے اور کسان اس کی اچھی قیمت وصول کرتا ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پنجاب کو اناج گھر بنانے کا خواب پورا کریں گے ۔کسان کسی بھی رہنمائی کی صورت میں فیلڈ میں موجود محکمہ زراعت کے عملے سے رابطہ کر سکتے ہیں اور محکمہ زراعت کے عملہ کی یہ ڈیوٹی ہے کہ کسان کو ہر قسم کی جدید زرعی ٹیکنالوجی بارے آگاہی فراہم کرے تاکہ سٹرابری سمیت ہر زرعی اجناس میں ریکارڈ اضافہ ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن