مدرسہ کی جعلی ڈگری، جمشیددستی فرد جرم عائد

ملتان (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر نواز خان نے جمشید دستی پر فرد جرم عائد کردی عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری پر الیکشن لڑنے کا معاملہ۔عدالت میں الیکشن کمیشن نے جمشید احمد دستی کے خلاف استغاثہ دائر کیا ہوا ہے جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ ، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ  سند کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں ہے  ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی ہے حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا چاہیے ملزم نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیا، مدرسوں کی ڈگری کاغذات نامزدگی کے ساتھ لف کی تھیں۔ لیکن ان ڈگریوں کا ریکارڈ موجود نہیں ہے ،  عدالت نے مزید کاروائی کے لیے سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن