ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا،طبیعت بہترہو رہی ہے،مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد(نا مہ نگار)سربراہ پی ڈی ایم اور امیرجے یو آئی(ف)مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور مزید کچھ روز گھر سے باہرنکلنے اور مصروفیات سے منع کیا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے اپنے آڈیو بیان میں کہا کہ ابتدا میں پورے جسم میں درد اور ٹھنڈ محسوس ہو رہی تھی، بخار کی علامت بھی تھی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے چیک کیا اور خون کے ٹیسٹ کیے ، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن کی طبیعت تاحال ناساز ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن