محکمہ کسٹمز نے اسمگلرز کے گرد گھیرا تنگ کردیا

سکھر(بیورو رپورٹ) محکمہ کسٹم سکھر نے مضر صحت اشیاء کی اسمگلنگ اور نان کسٹم پیڈ گاڑی مالکان کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے اس سلسلے میں محکمہ کسٹم سکھر کے عملے نے ایک ہفتے کے اندر مختلف علاقوں خیرپور، سکھر،شکارپور، رانی پورو دیگر شہروں سمیت ریلوئے اسٹیشنوں پر کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ ، گٹکہ ، پان پراگ، غیر ملکی سگریٹ ، منشیات سمیت نان کسٹم پیڈ گاڑیاں 3 کرولا گرینڈی، 1کیااسپوٹیج.1 ٹویوٹا وی ایٹ۔2 فیلڈر۔ایک ویگن پکڑکر کے تحویل میں لے لی ہے ، جبکہ کاروائیوں کے دوران عملے نے ہیوی بائیک ،الیکٹرانکس و دیگر غیر ملکی سامان بھی بر آمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے ، اسسٹنٹ کلکٹر محکمہ کسٹم سکھر عرفان علی منگی نے کاروائیوں کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت ہر گز نہیں دی جائیگی ، محکمہ کسٹم نے اسمگلرز کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا کاروائیوں کے دوران پکڑی جانیوالی گاڑیوں اور منشیات کی مالیت 7کروڑ روپے سے زائد ہیمزید تفتیش کر رہے ہیں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن