لاہور(خصوصی نامہ نگار)عریانی اور فحاشی جنسی جرائم کی بنیادی وجہ ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیرشجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نے توجہ دلائی ہے کہ جب معاشرے میں فحاشی بڑھے گی اور پردے کے اسلامی احکامات کی دھجیاں اْڑائی جائیں گی تو لازماََیہ نتیجہ نکلے گا کہ جنسی بے راہ روی بے قابو ہو جائے گی اورجنسی جرائم میں اضافہ ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ انتہائی دکھ اور افسوس کا مقام ہے کہ ہمارا سیکولر لبرل طبقہ اور میڈیا بھیڑیوں کی طرح ان پر ٹوٹ پڑا ہے۔انھوں نے کہا کہ درحقیقت یہ عناصر چاہتے ہیں کہ مغرب کا مکروہ معاشرتی نظام پاکستان میں مکمل طور پر مسلط ہو جائے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا دین مرد و عورت دونوں کو تقویٰ اور حیا کا حکم دیتا ہے اور دونوں کے لیے دنیا میں الگ الگ دائرہ کار مقرر کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب کوئی درندہ صفت کسی کم سن بچے یا بچی سے جنسی جرم کا ارتکاب کرتا ہے تو میڈیا اور مذکورہ سیکولر عناصر شوروغوغا سے آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں حالانکہ یہ درندگی انہی سیکولر لبرل عناصر کی مادر پدر آزاد خیالی اور میڈیا کی تشہیرِ فحاشی کی وجہ سے ہوتی ہے۔
عریانی وفحاشی جنسی جرائم کی بنیادی وجہ ہے:شجاع الدین شیخ
Apr 10, 2021