وزير اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بہترین کاوشوں پر میں اسپتال (KTH) کےبورڈ اورانتظامیہ کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بہت سی کاوشوں کےبعد خیبرٹیچنگ اسپتال کومکمل تزئینِ نو اور جدت سےآراستہ کیاجا چکاہے۔ وزير اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ سرکاری اسپتالوں کی اصلاح کی نسبت اعلیٰ معیار کےایک نئےاسپتال کی تعمیرکہیں زیادہ آسان ہے۔ بہترین کاوشوں پر میں اسپتال (KTH) کےبورڈ اورانتظامیہ کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔