وفاقی وزیربرائے سانئس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ (ن)لیگ ایک ایسے مافیا کی نمائندگی کرتی ہے جو عوام کے مفاد کے بالکل برعکس ہے۔وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ ڈسکہ کے عوام علی اسجد ملہی کوووٹ دیں، یہ نہیں کہ حکومت نے غلطیاں نہیں کیں، لیکن(ن) لیگ ایک ایسے مافیا کی نمائندگی کرتی ہے جوعوام کے مفاد کے بالکل برعکس ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کے طویل دورحکومت نے پاکستان کوکمزورکیا، آج پاکستان کے مسائل کی بنیادی وجہ(ن)لیگ کی پالیسیزہیں۔
ڈسکہ کے عوام علی اسجد ملہی کو ووٹ دیں یہ نہیں کہ حکومت نے غلطیاں نہیں کیں لیکن نون لیگ ایک ایسے مافیا کی نمائندگی کرتی ہے جو عوام کے مفاد کے بالکل برعکس ہے نواز شریف کے طویل دور حکومت نے پاکستان کو کمزور کیا اور آج پاکستان کے مسائل کی بنیادی وجہ نون لیگ کی پالیسیز ہیں #NA75Daska
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 10, 2021