نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 501 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔اس حوالے سے این سی او سی نے بتایا کہ گجرانوالہ میں فیصد جبکہ ملتان میں 81 فیصد وینٹی لیٹرز پر کورونا وائرس کے مریض زیرِ علاج ہیں۔این سی او سی کے مطابق لاہور میں 79فیصد اور اسلام آباد میں 53فیصد وینٹی لیٹرز پر کورونا وائرس مریض زیرِ علاج ہیں۔دوسری جانب این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گجرانوالہ کے 85فیصد جبکہ گجرات کے 71فیصدآکسیجن بیڈز پر کورونا وائرس کے مریض ہیں۔این سی او سی کے مطابق پشاور کے 77فیصد اور سوات کے 64فیصد آکسیجن بیڈز پر کورونا وائرس کے مریض زیرِ علاج ہیں۔