وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی طرف سے نابالغ سیاست جاری ہے، ہار کو چھپانے کیلئے پہلے ہی شور مچانا شروع کر دیا،ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن شروع ہونے سے پہلے ہی دھاندلی کے الزامات لگا دئیے گئے، یہ تمام وہ پولنگ سٹیشن ہیں جہاں سے( ن) لیگ ہارنے جا رہی ہے۔
مسلم لیگ ن کی طرف سے نابالغ سیاست جاری و ساری۔ پولنگ سٹیشن نمبر121 سے لے کر129 پولنگ سٹیشن پر الیکشن شروع ہونے سے پہلے ہی دھاندلی کے الزامات لگا دئیے۔یہ تمام وہ پولنگ سٹیشن ہیں جہاں سے ن ہارنے جا رہی ہے۔ہار کو چھپانے کے لئیے پہلے ہی شور مچانا شروع کر دیا گیا۔ #بلے_پر_لگاو_ٹھپہ
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 10, 2021