محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ اس دوران بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم رہا ہے۔