ممبئی میں لاک ڈاﺅن، کورنا ویکسین کی قلت

بھارت میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹرا میں ایک مرتبہ پھر سخت لاک ڈاﺅن نافذ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ممبئی شہر میں اپریل کے آخر تک شہریوں کو صرف ضروری کام کے لیے ہی گھروں سے نکلنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ بھارت میں گزشتہ ماہ مارچ کے اواخر سے مذہبی و سیاسی اجتماعات میں عوامی ہجوم اور کرکٹ میچز میں تماشائیوں کو اجازت دینے کے سبب مزید دس لاکھ سے زائد نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی آ رہی ہے جب کہ کئی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر ویکسین کی قلت اور بدانتظامی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن