شیریں مزاری گوڈے، گڈے، گھٹنے کے لفظ کی ادائیگی میں لڑکھڑا گئیں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران گوڈے، گڈے، گھٹنے کے لفظ کی ادائیگی میں لڑ کھڑا گئیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیریں مزاری نے انگریزی میں کہا نیز بینڈکیں، پھر کہا امریکا کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے۔ شیریں مزاری کے الفاظ پر ایوان میں قہقہہ لگا تو بول اٹھیں، کم از کم وہ جنس کی پہچان میں غلطی نہیں کرتیں۔
شیریں مزاری

ای پیپر دی نیشن