لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ نقصان اس فتویٰ بازی نے پہنچایا ہے جو بغیر سوچے سمجھے بات کر دیتے ہیں۔ ہماری ذمہ داری صرف تنقید کرنا نہیں ہے بلکہ ہماری ذمہ داری ہے لوگوں کی اصلاح کرنا۔ جامعہ مسجد منظور السلام میں پیغام پاکستان کے عنوان سے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پیغام پاکستان یہ ہے کہ اپنے مسلک کو چھوڑو نہ اور کسی کے مسلک کو چھیڑو نہ۔ تمام اسلامک ممالک کے وزراء خارجہ نے او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
طاہر اشرفی
ہمیں سب سے زیادہ نقصان فتویٰ بازی نے پہنچایا: طاہر اشرفی
Apr 10, 2022