اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد ائر پورٹ پر بھی الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ کسی جماعت کے بھی کارکنوں کی وفاقی دارالحکومت میں نقل و حرکت پر بھی پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے داخلی راستوں پر بھی پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔ انٹی رائٹ فورس کے دستے فیض آباد سرینگر ہائی وے پر، مارگلہ روڈ پر تعینات کئے گئے ہیں۔ وفاقی پولیس کے افسروں اور جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد ائر پورٹ پر بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ایف آئی اے امیگریشن کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی نجی رہائش گاہ کے راستے پر ایف سی تعینات کر دی گئی۔ سکیورٹی بڑھاتے ہوئے عمران خان چوک بنی گالہ میں پولیس کی بھاری نفری بھی کھڑی کر دی گئی ہے۔