باہر سیاسی لڑائیوں میں مصروف ارکان کی اسمبلی میں خوش گپیاں 

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ایوان سے باہر سیاسی لڑائیوں میں مصروف ن لیگی اور پی ٹی آئی  ارکان قومی اسمبلی ایوان کے اندر  ایک دوسرے سے خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ ہوا تو  اس دوران  پی ٹی آئی کے فواد چوہدری اور ن لیگ کے سعد رفیق  آپس میں طویل گفتگو کرتے نظر آئے، بعد ازاں شفقت محمود بھی گفتگو میں شامل ہوگئے، وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی سعد رفیق سے بات چیت کی۔ ن لیگ کے جاوید لطیف حکومتی بنچوں پر جاکر پی ٹی آئی کی خاتون رکن قومی اسمبلی ملائکہ بخاری اور زرتاج گل سے گفتگو کرتے رہے۔ ن لیگ کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال بھی پی ٹی آئی کے شفقت محمود، شبلی فراز اور شوکت ترین سے گپ شپ میں مصروف نظر آئے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران  ساڑھے تین گھنٹے طویل وقفے کے دوران ارکان نے اپنی مصروفیات ڈھونڈ لیں۔ پی ٹی آئی کی صائمہ حدید ضمیرفروش کا پوسٹر بناتی رہیں تو کسی نے آخری بال کی نشاندہی کے لیے گیند پر " آخری " لکھ دیا، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آخری گیند عمران صاحب کو ڈھونڈ رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن