مارکیٹ کمیٹی کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے:چیئرمین

Apr 10, 2022

نصیرآباد(  نامہ نگار)مارکیٹ کمیٹی کے نومنتخب چیئرمین میر آصف لہڑی نے کہا کہ مارکیٹ سکوائر ڈیرہ مراد جمالی میں قائم  اناج و سبزی منڈی کے تمام تر درپیش مسائل کو جلد ہی حل کیا جائے گا۔  کمیشن ایجنٹس ایسوسی ایشن کی مشاورت سے جلد ایک اہم اجلاس طلب کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی نصیرآباد کے دیگر افسروں و علاقائی عمائدین سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عتیق اللہ کھوسہ، بابو یوسف ساسولی، ایس ڈی او ایریگیشن میر نیاز احمد لہڑی اور لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ آفیسر میر نثار احمد مری بھی موجود تھ۔ میر آصف لہڑی نے بتایا کہ ڈائریکٹر آف اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ بلوچستان سے جلد مارکیٹ سکوائر ڈیرہ مراد جمالی کے تمام تر شعبہ جات سے متعلق درپیش مسائل پر خصوصی ملاقات کرکے انہیں آگاہی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نصیرآباد اس مارکیٹ سکوائر کو ایک مثالی کمپلیکس بنانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ بلوچستان زرعی منڈیوں کے ایکٹ مجریہ 1991 اور اس کے جنرل رولز 1995 کا بخوبی مطالعہ اور جائزہ لیا ۔

مزیدخبریں