وزیراعظم کے عوام میں جانے کے فیصلہ نے اپوزیشن کو بے نقاب کر دیا‘ مہتاب یوسف

 خانیوال( خبر نگار)  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری مہتاب یوسف نے کہا کہ عمران خان نے  تمام سازشوں اور صورتحال سے قوم کو آگاہ کر دیا ہے اور عوام میں جمہوری فیصلہ کر کے نام نہاد اپوزیشن کا اصلی چہرہ بے نقاب کر دیا ہے اپوزیشن جماعتیں جس اسمبلی کو جعلی قرار دیتی رہیں آج اسی میں اقتدار حاصل کرنے کے لیے بے قرار ہیںواضح ہو گیا کہ ان کا کوئی نظریہ نہیں محض ذاتی مفادات کے لیے ملک وقوم کے مستقبل سے کھیل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے عوام رابطہ مہم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن