لاہور(نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مسلم لیگی رہنماسینیٹر اسحاق ڈار سمیت دیگر رہنماؤں نے لند ن میںتحریک عدم اعتماد کارروائی کو براہ راست دیکھا، اسحاق ڈار نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج جمہوریت اور آئین کی فتح ہوئی اور فسطائیت و لاقانونیت کا سیاہ دور اپنے منطقی انجام کو پہنچا ،انہوں نے پوری قوم ،میاں نواز شریف میاں شہباز شریف ،آصف علی زرداری مولانا فضل الرحمن بلاول بھٹو اور تمام متحدہ اپوزیشن کے قائدین کو دلی مبارکباد دی۔
نواز شریف، اسحاق ڈار نے عدم اعتماد کی کارروائی دیکھی، قوم کو مبارکباد
Apr 10, 2022