اقتدار کی جنگ میں ملک و قوم کامستقبل داؤ پر لگانا عقلمندی نہیں‘ ملک آفتاب عباس

خانیوال( خبر نگار) ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری ملک آفتاب عباس نے کہا کہ ملک میں سیاسی وائینی بحران کے نتیجہ میں ملکی معاشی صورتحال دن بدن ابتر ہو رہی ہے جبکہ پاکستان معاشی طور پر پہلے ہی سنگین مسائل سے دوچار ہے  انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ذاتی انا کے خول سے نکل کر ملک و قوم کے مستقبل اور وسیع تر مفاد کو پیش نظر رکھنا چاہیے اقتدار کی جنگ میں ملک و قوم کے مستقبل کو داؤ پر لگانا کوئی عقلمندی نہیں  سیاسی جمہوری قوتوں کو دانشمندی سے صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے ۔ 

ای پیپر دی نیشن