خانیوال( خبر نگار)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کسان ونگ کے صوبائی صدر پیر سیف الرحمن کھگہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکمران جماعت کے تاخیری حربوں نے پورے ملک کا سسٹم جام کردیا ہے جس پر ہر شہری گہری تشویش میں مبتلا ہے وہ یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت تحریک عدم اعتماد سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ اسے اپنے بچاؤ کا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا حکومت کا رویہ نہ صرف ملک وقوم کے خلاف ہے بلکہ ان کی اپنی جماعت کو بھی نقصان اٹھانا پڑے گا انہوں نے کہا کہ عمران نیازی آخری کارڈ کھیل چکے ہیں اب تو وہ ملک و قوم کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں ان کا غیر جمہوری وغیر آئینی رویہ اور اقتدار سے چمٹے رہنے کی بچکانہ ضد نے ملک و قوم کا تماشا بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان بری طرح شکست کھا چکے ہیں ان کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے ان میں آنے والے حالات کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رہی ۔