اقلیتی تعطیلات پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے، بابو ساجد امین کھوکھر

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) مسیحی روحانی پیشواء آر چ بشپ راولپنڈی اسلام آباد ڈاکٹر جوزف ارشد کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی بابو ساجد امین کھوکھر نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہاکہ مسیحی قوم کے تہوار گڈ فرائیڈے اور ایسٹر سمیت دیگر تہواروں بارے حکومت کی جانب سے خصوصی تعطیلات کا اعلان کیاجاتا ہے اور ا س ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی کردیاجاتا ہے تاھم ماضی میں یہ دیکھنے میں آیاہے کہ مسیحیوں کی خصوصی تعطیلات عمومی طور پر نوٹیفکیشن تک محدود رہتی ہیں اور عملی طور پر ان مسیحیوں کو چھٹی نہیں دی جاتی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیاکہ اقلیتی تعطیلات پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے ، ہولی فیملی کیتھولک چرچ کی عبادتی ریلی 10اپریل بروز اتوار کو نکالی جائے گی جو ہولی فیملی پرائمری سکول بٹ چوک محلمہ راجہ سلطان سے شروع ہوکر ہولی فیملی چرچ میں اختتام پذیر ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن