راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پنجاب ٹیچر یونین ضلع راولپنڈی کے صدر طاہر محمود راجہ،راولپنڈی شہر کے صدر انور علی بٹ اور دیگر ممبران محمد عمران ستی،سہیل رضا ،عامر مغل اور فیصل وقار عظیم نے راولپنڈی میں مختلف دفتروں کا دورہ کیا اور اساتذہ کے مسائل معلوم کرتے ہوئے ان کو حل کیا، انہوں نے سینیارٹی لسٹ کے سلسلے میں بنائی گئی کمیٹی سے ملاقات کی جس میں مختلف امور زیر غور آئے، پنجاب ٹیچر یونین کے ترجمان کے مطابق ایسے تمام اساتذہ کرام جن کا سینیارٹی لسٹ میں نام شامل نہیں ہے وہ جلد اپنی فائلیںپی ایس ٹیز ڈپٹی ڈی ای او آفس اور ای ایس ٹیز ایم سی ہائی سکول ملت کالونی میں جمع کروائیں،ایسے اساتذہ کرام جن کی درستگی مطلوب ہے وہ اپنی فائلوں کے ساتھ درستگی کا پروفارما بھی لگائیں ا ور سینیارٹی لسٹیں مکمل ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر شیئر کی جائیں گی۔