لاہور (سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش کی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مشکلات کاشکار ‘139رنز پر 5وکٹیں گر گئیں ‘میزبان ٹیم کا سکور برابرکرنے کیلئے مزید 314رنز درکار ہیں ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 453رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ کپتان ڈین ایلگر70‘کیگان پیٹر سین 64‘ٹیمبا بیووما67‘ریان ریکلٹن 42‘کاشیو مہاراج 84رنز بناکر نمایاں رہے ۔ تیج الاسلام نے 6‘خالد احمد نے کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ بنگلہ دیش نے پانچ وکٹوں پر 139رنز بنالئے ۔ تمیم اقبال 47‘محمود الحسن جوئے صفر ‘نجم الحسن شنتو33‘کپتان مومن الحق 6‘لٹن داس11رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ مشفیق الرحیم 30اور یاسر علی 8رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ویان میولڈر نے تین اور ڈووانے اولیور نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
دوسرا ٹیسٹ :جنوبی افریقہ 453رنز پر آئوٹ ‘بنگلہ دیش مشکلات کا شکار
Apr 10, 2022