عالمی سنوکر چیمپئن احسن رمضان کا دورہ سی سی پی او آفس 

لاہور(نامہ نگار)قطر میں ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں کم عمرترین فاتح پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان نے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سی سی پی او فیاض احمد دیو سے ملاقات کی۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر بھی موجود تھے۔سی سی پی او فیاض احمد دیو نے عالمی سنوکر چیمپئن کو انٹرنیشنل ایونٹ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ گلدستہ پیش کیا، اعزازی شیلڈ اور حوصلہ افزائی کیلئے کیش ایوارڈ سے بھی نوازا۔سی سی پی او نے کہا کہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنیوالے نوجوان کھلاڑی قوم کے اصل ہیرو ہیں۔ ہمارے نوجوانوں میں تعلیم اورکھیل کے میدان سمیت زندگی کے ہر شعبے میں بہترین صلاحیتوں کے اظہار کا پوٹینشل موجود ہے۔ احسن رمضان جیسے نوجوان دیگر کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔لاہور پولیس سنوکر کے کھیل کی سرپرستی اور فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کریگی۔ والدین اپنے بچوں کو سپورٹس اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کریں۔عالمی سنوکر چیمپئن احسن رمضان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کیلئے انشا اللہ مزید عالمی ٹائٹلز جیتیں گے، کیونکہ ان کی تمام تر توجہ پریکٹس اور آئندہ مقابلوں پر مرکوز ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...