ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی کبار علما کونسل نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے تاریخی مسجد قبا کی غیر معمولی توسیع کے حوالے سے اعلان کردہ پروجیکٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق علما کونسل کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ولی عہد کا مسجد قبا کی توسیع کا اعلان قابل تحسین ہے۔ اس اعلان کے مطابق توسیع کے بعد مسجد قبا میں 66 ہزار افراد نماز ادا کر سکیں گے۔ یہ توسیع موجودہ جگہ سے دس گنا زیادہ رقبے پر ہو گی۔
مسجد قبا کی توسیع کے لیے ولی عہد کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، علما کونسل
Apr 10, 2022