سکھر(اے پی پی)سکھر کے علاقے مائکرو کالونی میں روڈ بنانے کے دوران ڈرینج لائنیں پھٹ گئیں جس کے نتیجے میں سندھ یونائیٹد پارٹی سکھر کے رہنماں عیدن جاگیرانی، منظور گڈانی، سلیم راجہ کی سربراہی میں ٹھیکیدار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ بااثر ٹھیکیدار روڈ تو تعمیر کر رہا ہے لیکن ڈرینیج کی لائینیں نہیں بنا رہا جس کے باعث گندہ پانی سڑک اور گھروں میں داخل ہوگیا ہے، اگر روڈ تعمیر بھی کیا گیا تو پانی کے باعث کچھ ہی عرصہ میں روڈ تباہ ہوجائے گا۔