ملتان (اے پی پی):تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں پولیس مقابلے دوران تاجر کے قتل میں ملوث ایک ڈاکو ہلاک،2فرارہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ کھٹکانہ روڈ پر 3 مسلح موٹر سائیکل سوارراہگیر سے موٹر سائیکل اوررقم چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔اطلاع موصول ہونے پرجلیل آباد پولیس موقع پر پہنچی اورملزمان کا تعاقب کیا۔اسی دوران گیلانی فلائی اوور کے قریب مسلح ڈاکوں نے پولیس پرفائرنگ کردی اور پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی۔
ملتان: پولیس مقابلے میں تاجر کے قتل میں ملوث ایک ڈاکو ہلاک،2فرار
Apr 10, 2022