شیخوپورہ: بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتری پرسوں پاکستان آئیں گے

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتریوں کا جتھہ پرسوں واہگہ کے راستے پاکستان آئے گا، یہ جتھہ گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب اور سچا سودا شیخوپورہ سمیت دیگر گردواروں کی یاترا بھی کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلو ے نے لاہور سے حسن ابدال و ننکانہ صاحب آنے جانے کیلئے سکھ یاتریوں کیلئے سپیشل ٹرینوں کا بندوبست کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن