بھاشا ڈیم کمپنی میں گریڈ 18 کے انجینئرز کی بھرتی کیخلاف واپڈا انجینئرز کا احتجاج 

لاہور ( نیوز  رپورٹر) پاکستان واپڈا کے جانب سے دیا میر بھاشا ڈیم کمپنی میں گریڈ 18  کے 40 سینئر سول انجینئر بھرتی کرنے کے فیصلے کے خلاف واپڈا کے انجینئرز سراپا احتجاج، واپڈا انجینئرز کی نمائندہ تنظیم ویلفیئر ایسوسی ایشن آف واپڈا انجینئرز نے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے دیا، انجینئرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈائریکٹ گریڈ 18 پر سول انجینئرز کی بھرتی کے فیصلے کے خلاف گزشتہ روز سے احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا گیا، واپڈا کے تمام انجینئر بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر دفاتر آئے، ویلفئیر ایسوسی ایشن آف واپڈا کے صدر عبدالوہاب گجر اور سیکرٹری جنرل محمد کاشف کا کہنا ہے کہ انجینئرز کی جانب سے چیئرمین واپڈا، ممبر واٹر اور ڈائریکٹر جنرل ایچ آر کو خط لکھے گئے تھے جن میں کہا گیا کہ ڈائریکٹ گریڈ 18 میں سول انجینئرز کی بھرتی جونیئر انجینئرز کے مستقبل سے کھلواڑ ہے، ڈائریکٹ بھرتی سے 150 جونیئر انجینئرز کی ترقیاں رک جائیں گی، واپڈا کے 77 جونیئر انجینئرز گریڈ 17 سے 18 میں ترقی کے منتظر ہیں، جنرل سیکرٹری ایسوسی ایشن محمد کاشف کا کہنا ہے کہ واپڈا کے زیر انتظام دیا میر بھاشا ڈیم کمپنی کے نام پر ڈائریکٹ بھرتی کسی صورت قابل قبول نہیں، ابتدائی طور پر انجینئرز کی جانب سے پرامن احتجاج کیا جارہا ہے اگر مطالبات تسلیم نہ ہویے تو پھر کام بند کرکے احتجاج کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن