کراچی (نیوز رپورٹر) شہر قائد میں رات گئے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کارکنوں سے پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کارکنوں کے درمیان تصادم کی اطلاعات آرہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں مسلم لیگ نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم ہوا تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری جانب قائدآباد پر پاکستان تحریک انصاف کے کیمپ پر اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کارکنوں نے نے ہلہ بول دیا۔ اس موقع پر ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا تاہم قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے موقع پر پہنچ کر معاملہ ختم کرادیا۔