سعودی عرب میں فلاحی کاموں  کے لیے دوسری قومی مہم کا آغاز 

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں فلاحی کاموں کے لیے دوسری قومی مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ قومی فلاحی سرگرمیوں کی مہم ایک سال قبل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سماجی یکجہتی کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے منظوری دی تھی۔سعودی میڈیا کے مطابق فلاحی کاموں کے لیے قومی مہم کی تقریبات براہ راست نشر کی جائیں گی جو رات گیارہ بجے مہم کے ہیڈ کوارٹر سے احسان قومی پلیٹ فارم پر فلاحی کاموں کے لیے لائیو نشر کی جائیں گی۔پہلی مہم میں گذشتہ رمضان کے موقعے پر خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے فراخدلانہ عطیہ دیا گیا۔
سعودی عرب؍خصوصی مہم

ای پیپر دی نیشن