ڈی ٹی او کا چھاپہ‘ اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر شیر شاہ اور پوائنٹس مین سوتے پائے گئے

Apr 10, 2022

ملتان (جنرل رپورٹر)ٹرانسپورٹیشن آفیسر ریلوے ملتان ذوالقرنین لنگڑیال نے گزشتہ روز شیر شاہ اسٹیشن کی سرپرائز چیکنگ کی جس میں اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر نعیم اور پوائنٹس مین نعیم سورہے تھے اس کے علاوہ سیفٹی سے متعلق  دیگر کوتاہیاں  بھی سامنے آئیں  جس پر وضاحت طلب کی جارہی  ہے، دونوں بلاک ہٹ اے پر تعینات تھے اور بی ہٹ کا معائنہ بھی  کیا گیا جہاں پوائنٹس  مین ر ئیس احمد ڈیوٹی پر موجود تھا جبکہ سٹیشن ماسٹر شیر شاہ عزیز احمد کی ناقص نگرانی پر وضاحت طلب کرلی جبکہ تمام عملے کے خلاف محکمانہ  کارروائی عمل میں لائی جائے گی  اس حوالے سے بتایا گیا کہ سٹیشن ہٹ پر سے چناب ویسٹ کی جانب جانے والی تمام گاڑیوں کا آپریشن جاری رہتا ہے جبکہ دوسری ٹرینیں بھی سیفٹی کے حوالے سے مشاہدہ کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں