ملتان (نمائندہ نوائے وقت)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چوک کمہا رانوالہ کی ری ڈیزائننگ اور بیوٹیفکیشن کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے ضلعی محکوموں کے ہمراہ چوک کمہارنوالہ کا دورہ کیا۔انہوںنے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر چوک کہمارنوالہ پر موثر ٹریفک پلاننگ کی جائے گی جبکہ گرین بیلٹس کی اپ گریڈیشن اور فلائی اوورز کو کلچرل رنگوں میں ڈھالا جائے گا۔اے سی سٹی نے کہا کہ چوک کو کشادہ کرکے ٹریفک منیجمنٹ بہتر کی جائے گی جبکہ خوبصورت لائٹنگ اور لینڈ سکیپنگ کے ذریعے چوک کمہارنوالہ کو خوبصورت بنایا جائے گا۔
چوک کمہاراں والا کی ری ڈیزائننگ اور بیوٹیفکیشن کا آغاز
Apr 10, 2022