کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں گیس وبجلی کی لوڈشیڈنگ میں غیر اعلانیہ اضافہ تشویشناک ہے ،گیس کی افطار اور سحری میں گیس کی فراہمی کو یقینی بناکر عوام کو ریلیف دیا جائے، گیس وبجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی سے عوام کومشکلات میں دھکیلا جارہاہے ،پھل فروٹ ،اجناس اور گوشت کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے ،رمضان کریم رحمت کا مہینہ ہے مگر غیر سنجیدہ پالیسیوں کے باعث اسے عوام کیلئے زحمت بنایا جارہا ہے ،خورد نوش کی قیمتوں پر کنٹرول نہ ہونا منہ مانگی رقم مانگنا معمول بنانا ہوا ہے کوئی روکنے والا نہیں قانون دور تک نظر نہیں آرہا ،رمضان المبارک صبر اور ایکدوسرے کے ساتھ بھلائی کا درس دیتا ہے ،سرکاری پرائز لسٹ کے خلاف من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروئی عمل میں لائی جائے ،رمضان کے تقدس کے احترام کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹائون سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل اور اجاگر کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ، اقتدار پر بیٹھے حکمرانوں پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں ،اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے تحت فلاحی کاموں کو مزید تیز کیا جائیگا ،حکمران غریبوں کو ان کے حقوق دینے اسلامی فلاحی ریاست کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عملی اقدامات کریں ،عوام کے بنیادی مسائل حل اور حقوق فراہم کرکے ہی ملک کو ترقی کی جانب گامزن اورلاقانونیت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ،جرائم پیشہ اور امن دشمنوں کو کراچی کے حالات کسی صورت خراب نہیں کرنے دینگے انہوں نے کہا کہ کارکنان کراچی سمیت ملک بھر میں فلاحی وسماجی کاموں کو تیز کردیں ،سیاست عوام کی خدمت فلاح وبہبود کا نام ہے ۔
ثروت اعجاز