کراچی (نیوز رپورٹر)کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری نر خ سختی سے نافذ کریں یقینی بنائیں کہ شہریوں کو سرکاری نرخوں پر کھانے پینے کی اشیا کی دستیاب ہوں ضلعی انتظامیہ کے افسران کی جانب سے کارروائی میں ہفتہ کومجموعی طور پر 383گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں 20 لاکھ14 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا، ضلع وسطی میں56 گراں فروشو ں کے خلاف کارروائی میں 7 لاکھ 94 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ضلع شرقی میں150 گراں فروشوں پر 3 لاکھ 92ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، ضلع ملیر میں16 گراں فروشوں پر56 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔ ضلع جنوبی میں 53 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں 5 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا گیا۔ ضلع کورنگی میں42 گراں فروشوں پر 120000 ر روپے جرمانہ عاید کیا گیا ضلع غربی میں 29 گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کی گئی جس میں ان پر32000 روپے جرمانہ عاید کیا گیااور ضلع کیماڑی میں 37 گران فروشوں پر 59000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
محمد اقبال میمن