مسلمان خودکو غیر اسلامی وغیر اخلاقی حرکتوں سے بچائیں، محمدسلیم خاں قادری

Apr 10, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر، مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہارکے تاحیات چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ماں باپ کی خدمت ،غریبوں، یتیموںاور لاچاروں کی مددکی جائے، قرآن کی تلاوت، نمازپنجگانہ کے ساتھ ساتھ تراویح اور تہجد کے نوافل کو یقینی بنایاجائے، غیر اسلامی وغیر اخلاقی حرکتوں سے بچاجائے، درگزر،برداشت اور معاف کردینے کو اپناشعاربنایاجائے، ہر شخص کو اپنامحاسبہ کرناچاہیئے۔وہ اپنے ساتھیوںجمعیت علمائے پاکستان کے رہنماوبانی سیکریٹری جنرل متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان اور شہری حقوق کمیٹی کے صدرفقیر ملک محمدشکیل قاسمی، ممبر پیس کمیٹی ناصر حسین خاں،انجمن نوجوانان اسلام پاکستان سندھ کے جنرل سیکریٹری عبدالوحید یونس،یاسین شکوری ویلفیئر کے چیئرمین حاجی مرزامحمدمبین بیگ،بزم غلامان مصطفی پاکستان ٹرسٹ کے صدر صاحبزادہ محمدصادق قریشی،اہلسنّت قاضی یوتھ کونسل کے صدر جمیل عباس نورانی،انجمن عاشقان مدینہ کے صدر محمدرفیق قادری ودیگرکے ہمراہ مختلف علاقوں کے دورے کے دوران حکومتی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کارکنان اہلسنّت حنفی بریلوی کے مختلف اجتماعات سے خطاب کررہے تھے، محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ ہمارے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہا،اہلسنّت حنفی بریلوی آبادیاں کچرے کے ڈھیروں میں چھپتی جارہی ہیں، نکاسیء آب کا پورانظام خراب ہوچکاہے، پینے کے پانی کی کسی کو فکر نہیں ہے، ہم کیاکریں؟کس کے پاس جائیں؟کس سے فریادکریں ؟کوئی بھی اہلسنّت حنفی بریلوی عوام کی دادرسی کرنے والانہیں ہے۔
محمد سلیم خان قادری

مزیدخبریں