سلیکشن سیلیکٹرز کے ہاتھ میں ،میرا کام پرفارم کرنا ہے‘عمر اکمل

کراچی  (اسپورٹس رپورٹر )پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے کہا ہے کہ ان کا کام ہر پلیٹ فارم پر پرفارم کرنا ہے۔31 سالہ کرکٹر نے یہ باتیں اپنے تازہ انٹرویو کے دوران کہیں انہوں نے کہا کہ میرا کام ہے کہ جو بھی موقع آئے پرفارم کرنا باقی سلیکٹرز، کپتان اور کرکٹ بورڈ پر ہے کہ میں ٹیم کے لیے فٹ ہوں یا نہیں اور اگر موقع دیا گیا تو میں اپنا سو فیصد حصہ دوں گا۔جب ان کے مستقبل کے مقاصد کے بارے میں پوچھا گیا تو، اکمل نے واضح طور پر کہا کہ کرکٹ کو ہمیشہ سب سے آگے رکھا ہے۔اکمل نے کہا کہ میری توجہ اس دن سے کرکٹ پر مرکوز ہے جب سے میں نے شروعات کی اور میںصرف اب بھی اسی پر ہوں۔اپنے ٹیلنٹ کے ساتھ انصاف نہ کرنے پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے دائیں ہاتھ کے بلے باز نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ پلیئنگ الیون میں میرے کردار اور میچ کی صورتحال کو دیکھیں اور پھر میری کارکردگی کا تجزیہ کریں۔انہوں نے کہا کہ میں نے زیادہ تر مڈل آرڈر میں بیٹنگ کی ہے جہاں آپ کو یا تو زیادہ اسکور کرنا پڑتا ہے یا آپ نے جلدی وکٹیں گنوائی ہیں لیکن اس کے باوجود میں نے ٹیم کو مشکل حالات سے نکالنے کی پوری کوشش کی ہے۔.عمر اکمل نے مزید کہا کہ جب بھی ٹیم مشکل میں پڑی ہے، میں نے بطور بلے باز، وکٹ کیپر اور فیلڈر کی مدد کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن