’’زیادہ چھکے چوکے نہ مارنا‘‘، عبداللہ شفیق کو والدہ کی نصیحت

لاہور (آئی این پی) ٹیسٹ کرکٹر عبداللہ شفیق کی والدہ نے اپنے بیٹے کی کارکردگی کے بارے میں کچھ خدشات کا اظہار کیا۔ پی ایس ایل 7 کی چیمپئن، لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے پاکستان اور آسٹریلیا کے تاریخی ہوم ٹور کے اختتام کے بعد اپنے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب سے عبداللہ اور اس کی والدہ کی دلچسپ بات چیت قلندرز کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کی گئی۔اس بات چیت میں عبداللہ کی والدہ نے بتایا کہ وہ ہمیشہ اپنے بیٹے سے کہتی ہیں کہ وہ ہر وقت چھکے اور چوکے نہ مارے۔ ٹیسٹ اوپنر کی والدہ نے کہا کہ ’میں ہمیشہ عبداللہ کو کہتی ہوں کہ زیادہ چوکے چھکے نہ مارا کرے ورنہ آؤٹ ہوجائیگا۔
عبداللہ نے پی ایس ایل کے 11 میچوں میں 22.81 کی اوسط سے 251 رنز بنائے تھے۔ 22 سالہ ٹیسٹ کرکٹر نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2021ء  میں کیا اور اس کے بعد سے 5 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن