کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر یوفون فورجی نے سعودی عرب کے لئے پری پیڈ ڈیٹا رومنگ پیکجز کی نئی رینج متعارف کرادی ہے۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو اپنے پیاروں سے جڑے رہنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ یوفون فورجی سعودی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی اور موبلی نیٹ ورکس کے ذریعے پورے سعودی عرب میں ٹیلی کام انڈسٹری کی بہترین اور سب سے کم لاگت کی ڈیٹا سروسز پیش کررہا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیٹا کے علاوہ اس آفر میں واٹس ایپ سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی رسائی شامل ہے تاکہ صارفین دنیا بھر میں مسلسل واٹس ایپ کی آڈیو اور ویڈیو کالز سے محظوظ ہو سکیں۔ کم قیمت میں بلا تعطل سروسز سے استفادے کے لئے یوفون فورجی کے صارفین اب *506# ڈائل کرسکتے ہیں اور تین سستے پری پیڈ ڈیٹا رومنگ پیکجز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرکے اپنے تمام ڈیٹا کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔ صارفین 350 روپے میں 1000ایم بیز، 700 روپے میں 2500 ایم بیز اور 1500 روپے میں 5000 ایم بیز کا بڑا ڈیٹا حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ تمام ڈیٹا رومنگ پیکجز 30 روز کے لئے کارآمد ہیں اور صارفین کو انکے استعمال میں ہر طرح کی رکاوٹوں سے محفوظ بلاتعطل خدمات کی سہولت میسر ہوگی۔ یوفون فورجی نے اس اہم سہولت کی فراہمی کے ساتھ ایک بار پھر اس بات کی ضمانت دی ہے کہ وہ اپنے سعودی عرب جانے والے صارفین کو باسہولت اور سستے ڈیٹا کی فراہمی کو یقینی بنا کر ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ چاہے انہیں اپنی ای میلز چیک کرنی ہوں، اپنے سوشل میڈیا پر براؤزنگ کرنی ہو، اپنے پیاروں کے ساتھ مقدس مقامات کی تصاویر شیئر کرنی ہو، یا واٹس ایپ پر لامحدود ویڈیو اور وائس کالز کرنی ہوں، یوفون اپنے پرکشش ڈیٹا کے ذریعے صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے جس کی بدولت صارفین کو دن میں کسی بھی وقت اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے اور فاصلے گھٹانے کی سہولت میسر ہے۔
یوفون 4Gکا رمضان میں سعودی عرب کیلئے رومنگ بنڈلز متعارف
Apr 10, 2022