امریکا نے شہریوں کوچین کا سفر کرنے سے روک دیا

Apr 10, 2022 | 12:50

ویب ڈیسک

امریکی حکومت نے اپنے شہریوں کو چین کا سفر کرنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافے اور کوویڈ کے پھیلاؤ کو روکنے کے چینی طریقہ کار کی وجہ سے امریکی حکومت نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ چین نہ جائیں۔شنگھائی میں کئی کیسوں میں کوویڈ پابندیوں کے تحت بچوں کو ان کے والدین سے بھی الگ کیا جا رہا ہے۔

کسی بھی شخص میں کوویڈ کی تشخیص پر اسے الگ تھلگ کر کے اسپتال میں قرنطینہ کی مدت پوری کرنا ہوتی ہے۔واشنگٹن حکومت نے شہریوں کو ہانگ کانگ نہ جانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

مزیدخبریں