تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے عمران خان کے لئے ایک ٹوئٹ کی ہے۔
ماہر ماحولیات بین گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کےلئے تعریفی کلمات لکھتے ہوئے کہاکہ میرے بہنوئی عمران خان ایک اچھے اور عزت دار آدمی ہیں۔
جمائما کے بھائی نے کہاکہ عمران خان میں اپنے ملک کے لیے کچھ بہتر کرنے کا جذبہ پایا جاتا ہے، بطور وزیراعظم ان کا ریکارڈ بالخصوص دور حاضر کے سب سے بڑے مسئلے پر غیر معمولی ہے۔بین گولڈ اسمتھ نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہاکہ عمران خان کی قیادت میں اب پاکستان ماحولیاتی بحالی کے لیے عالمی رہنما کے طور پر جانا جاتا ہے۔
واضح رہےکہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوگئی ہے۔