پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بی بی سی اردو کی جانب سے شائع کی گئی خبر کی تردید کی ہے اور اسے مکمل طورپر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے آج ایک بیان میں کہا کہ مخصوص پروپیگنڈے کی خبر کا کوئی قابل اعتماد،مستند اور متعلقہ ذریعہ نہیں اور یہ بنیادی صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خبر میں کسی قسم کی کوئی حقیقت نہیں اور واضح طورپر نظر آتا ہے کہ یہ منظم ڈ س انفارمیشن مہم کا حصہ ہے۔