ججز میں تقسیم ختم کرنے کیلئے چیف جسٹس نے مشاورت شروع کردی 


اسلام آباد (وقائع نگار)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ میں ججز کی تقسیم کے خاتمے کے لیے مشاورت شروع کر دی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز میں تقسیم کے خاتمے کے لیے چیف جسٹس عمر عطا بندیال ساتھی ججز سے الگ الگ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے آئندہ ہفتے کے بینچز اختلافات کا تاثر ختم کرنے اور ججز میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے بنائے ہیں۔ چیف جسٹس نے انتخابات کیس میں اختلافی نوٹ دینے والے ججز کو اپنے بینچ میں شامل کر لیا۔ آج سے شروع ہفتے میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس اطہرمن اللہ چیف جسٹس کے بینچ کا حصہ ہوں گے۔ جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جسٹس محمد علی مظہر کا بینچ بنا دیا گیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک بھی ایک ہی بینچ میں شامل ہیں۔ جسٹس اطہرمن اللہ آئندہ ہفتے جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر نقوی کے ساتھ بینچ میں شامل ہیں جبکہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل بینچ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...