واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی کانگریس کی ری پبلکن رکن ایلیسیا سلائکن نے کہا ہے کہ وہ 100 اراکین کانگریس سے وزیرخارجہ ٹونی بلنکن کو خط لکھوا رہی ہیں کہ وہ پاکستان میں جمہوری آزادیوں کیلئے دباﺅ ڈالیں۔ مشی گن میں پاکستانی ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے ایلیسیا سلائکن کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے پاکستان میں جمہوری آزادی ہو۔ کوشش ہے پاکستان میں اظہار رائے اور جمع ہونے کی آزادی ہو‘ پاکستان میں اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کی آزادی ہونی چاہئے۔ ایلیسیا سلائکن کا کہنا تھا پاکستانی امریکن کمیونٹی میرے لئے بہت اہم ہے۔ پاکستان میں پچھلے چند سال جمہوریت کیلئے سخت رہے ہیں۔ جو جمہوری آزادیاں امریکیوں کو حاصل ہیں پاکستانیوں کو بھی ملنی چاہئیں۔ پاکستان میں یہ آزادی ہو کہ لوگ بتائیں حکومت کیسے قیادت کرے۔