قلعہ دیدارسنگھ(چوہدری حسیب پندھیر )سیوریج کے ناقص انتظامات سینکڑوں گھر پانی میں ڈوب گئے،اہل محلہ اذیت کی زندگی گزارنے پر مجبور،حکام نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق سیوریج لائنوں کی بندش سے محلہ ملک پورہ،محلہ نظام آباد،محلہ بھوتن پورہ کی گلیوں میں عرصہ دراز سے سیوریج لائنوں کی بندش سے سینکڑوں گھر پانی میں ڈوب گئے ہیں،سیوریج کا پانی گھروں میں ہی داخل ہونا شروع ہوجاتا ہے جس سے مکین اذیت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،نمازیوں کو مساجد جانے میں تو شدید دشواری کا سامنا رہتا ہے۔شہریوں رانا ظفر اقبال،ملک طارق محمود،الطاف، ابوبکر،رانا ارشاد،جاوید اقبال ودیگر نے بتایا ہے کہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ کو متعدد بار نکاسی آب کا معقول انتظام کرنے کا کہا گیا لیکن بے سود رہا ،انہوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ سے اپیل کی ہے کہ ہمارا دیرینہ مسئلہ فوری حل کرایا جائے۔