گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ سکل ڈویلپمنٹ پنجاب احسان بھٹہ نے رسول ٹیکنالوجی یونیورسٹی منڈی بہا¶ الدین کا دورہ کیا، وائس چانسلر ڈاکٹر ر¶ف اعظم، پراجیکٹ ڈائریکٹر ملک معراج السلام،ایکسین اور متعلقہ افسران نے بریفنگ دی۔ انہوں نے تقریباً 6 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے نئے کیمپس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ پراجیکٹ پر کام کو 6 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں اکیڈمک بلاک، ایڈمن بلاک، عملے/افسران کے لیے رہائشی علاقہ، طلبہ کے لیے ہاسٹل، لائبریری اور طلبہ کی سروسز کے علاقے شامل ہیں۔ سیکرٹری نے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ایکسین سے کہا کہ وہ ایڈمن اور 2 اکیڈمک بلاکس کو ترجیح دیں اور انہیں دسمبر 2023 تک مکمل کریں اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ لیبر میں اضافہ کریں اور 2 شفٹوں میں کام کریں تاکہ کلاسز کو نئے اکیڈمک بلاکس میں منتقل کیا جائے۔
سیکرٹری انڈسٹریز کا ٹیکنالوجی یونیورسٹی منڈی بہا¶ الدین کا دورہ
Apr 10, 2023