گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے درجہ چہارم کے 150 سے زائد ملازمین میں عید گفٹ تقسیم کیے، عید گفٹس کا اہتمام ہلال احمر برانچ کی طرف سے کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ چھوٹا سا تحفہ آپ کے سارا سال ایمانداری اور فرض شناسی سے خدمات کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔ اسی طرح اپنے فرائض ایمانداری، خلوص نیت اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرانجام دیتے رہیں،ضلعی انتظامیہ آپ کی فلاح بہبود کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے گی۔ یہ تحفہ کم آمدن اور درجہ چہارم کے ملازمین سے میری محبت اور بھائی چارے کے اظہار کا ذریعہ ہے۔
گوجرانوالہ:درجہ چہارم کے ڈیڑھ سو ملازمین میں عید گفٹ تقسیم
Apr 10, 2023