گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلط کردہ فاشسٹ سرکار کا ایک سال ملکی تاریخ کا ہولناک دور ثابت ہوا ہے۔9اپریل 2022 کو جہاں پاکستانی تاریخ کے سیاہ باب کا آغاز ہوا تو وہیں پاکستانی عوام کے ایک قوم بننے اور حقیقی آزادی کے سفر کی شروعات ہوئیں ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے زمان پارک لاہور میں سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 77چوہدری محمد صدیق مہر کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان عمران خان نے ایک سال میں 60 کامیاب جلسے کرکے تاریخ رقم کی۔ رجیم چینج کرنے والوں کا خیال تھا کہ عمران خان ہار مان کر اور تھک کر آرام سے بیٹھ جائیگا لیکن پوری دنیا گواہ ہے کہ ہمارے لیڈر نے نہ تو ہار قبول کی اور نہ ہی تھک کر کسی بھی مصیبت اور فسطائیت کے آگے جھکا۔ انشا اللہ عمران خان بہت جلد تین چوتھائی اکثریت کے ساتھ دوبارہ وزیراعظم پاکستان منتخب ہورہے ہیں ۔اس موقع پر چوہدری محمد صدیق مہر نے کہا کہ فاشسٹ امپورٹڈ حکومت نے بدترین مہنگائی اور معاشی تباہی کے ریکارڈ توڑ کر عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے عوام مسلط کردہ ٹولے سے متنفر ہو چکی ہے اور ان سے نجات کیلئے میدان عمل میں نکل چکی ہے اور آزادی کی منزل تک پہنچے بغیر دم نہیں لے گی۔