شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)اصول پرست گروپ کے رہنما وسابق ممبر میونسپل کمیٹی میاں توصیف سلیم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل سے ہی عوام پر مہنگائی کا بم گرائے جارہے ہیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوںمیں نمایاں کمی جبکہ پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ یا پھر قیمتیں برقرار رکھ کر قوم کی جیبوں پر ڈاکے ڈالے جارہے ہیںموجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔