شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر و امیدوار پی پی 140چوہدری منیر قمر واہگہ نے خانہ فرہنگ کراچی میں ایرانی کونصلیٹ حسن نوریان ڈائریکڑ کلچرل طالب انہان شیر محمد کھہاوڑ اور آفتاب مضیری سے ملاقات کی اور پاکستان و ایران کے دیرینہ تعلقات کو مزید خوشگوار اور پائیدار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات مثالی ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط تر ہورہے ہیں ۔
منیر قمر واہگہ کی خانہ فرہنگ کراچی میں ایرانی کونصلیٹ حسن نوریان سے ملاقات
Apr 10, 2023